منڈگوڈ:27/ڈسمبر(ایس او نیوز)تعلقہ کے ہنماپور دیہات میں نوجوان لڑکی لاپتہ ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لاپتہ نوجوان لڑکی کی شناخت شیلا ہنومنتپا مکرولی (19) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ 25ڈسمبر کی رات 8بجے اپنی ماں سے ضروریات سے فارغ ہونے کے لئے گھر سے نکلی شیلا ابھی تک لوٹ کر نہیں آئی ہے۔ رشتہ داروں وغیرہ کے ہاں تلاشی لی گئی لیکن کہیں بھی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں والدین نے اپنے بیٹی کو ڈھونڈنکالنے کےلئے منڈگوڈ پولس تھانےمیں شکایت درج کی ہے۔ کیس داخل کرلینے کے بعدپولس نے اے ایس آئی وٹھل کی قیادت میں جانچ شروع کی ہے۔ پولس نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ اس تعلق سے کسی کو کوئی جانکاری ہو تو منڈگوڈ پولس تھانہ میں خبر کریں۔